نیپچون پر پانی کی بَل کھاتی لہروں کے آثار

واشنگٹن ۔ 26 جون(اے پی پی) علم ہیئیت کے ماہرین نے سیارہ 'نیپچون' کے گرد ماحول میں بَل کھاتے ہوئے ''شوخ رنگ کے پانی کے چکر جیسے گرداب'' (ورٹیکس) کا پتا لگایا ہے۔مئی میں 'ہَبل اسپیس ٹیلی اسکوپ' پر ہائی رزولوشن تصاویر موصول ہوئییں۔ تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ 'ورٹیکس' تقریباً امریکی براعظم کے رقبے کے برابر ہے۔سائنس دانوں کے مطابق، ورٹیکس 'ہائی پریشر نظام' ہے جو چمکتے ہوئے …

واشنگٹن ۔ 26 جون(اے پی پی) علم ہیئیت کے ماہرین نے سیارہ ‘نیپچون’ کے گرد ماحول میں بَل کھاتے ہوئے ”شوخ رنگ کے پانی کے چکر جیسے گرداب” (ورٹیکس) کا پتا لگایا ہے۔مئی میں ‘ہَبل اسپیس ٹیلی اسکوپ’ پر ہائی رزولوشن تصاویر موصول ہوئییں۔ تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ ‘ورٹیکس’ تقریباً امریکی براعظم کے رقبے کے برابر ہے۔سائنس دانوں کے مطابق، ورٹیکس ‘ہائی پریشر نظام’ ہے جو چمکتے ہوئے بادلوں کے ہمراہ نمودار ہوتا ہے۔2015 میں فلکیات دانوں نے نیپچون پر بادلوں کا پتا لگایا تھا۔ بعدازاں، ایک قریبی سیاہ مقام کی موجودگی کا اعلان کیا گیا تھا۔ مئی 2016ء میں موصول ہونے والی تصاویر میں ورٹیکس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی۔

Leave a Reply