نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم،کمیٹی علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں سپیکٹرم کی نیلامی کے پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کے قابل نیلام سپیکٹرم …

نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم،کمیٹی علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں سپیکٹرم کی نیلامی کے پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کے قابل نیلام سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی صدارت میں ہوا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سیّد اسماعیل شاہ سمیت وزارت آئی ٹی، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف، پی ٹی اے اور نیب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مختلف تجاویز اور ادارہ کی رپورٹ کے حوالہ سے مشاورت کے عمل کی تعریف کی۔ کمیٹی نے علاقائی اور عالمی ٹیلی کام مارکیٹ کی اس حوالہ سے جامع جائزہ رپورٹ مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کیلئے چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ یہ کمیٹی علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں حال ہی میں اس سپیکٹرم کی نیلامی کے پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a Reply