وائس چانسلر تھل یونیورسٹی نے میرٹ کی روایت قائم کر دی، اہلِ بھکر کا خراجِ تحسین

وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر سعید احمد بزدار نے میرٹ کی روایت قائم کر دی ۔تھل یونیورسٹی بھکر میں فیکلٹی اور دیگر اہم آسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کے ساتھ تقرریوں کا عمل مکمل ہونا ایک خوش آئند پیش رفت ہے

بھکر ۔ 21 جون (اے پی پی):وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر سعید احمد بزدار نے میرٹ کی روایت قائم کر دی ۔تھل یونیورسٹی بھکر میں فیکلٹی اور دیگر اہم آسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کے ساتھ تقرریوں کا عمل مکمل ہونا ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔اہلِ بھکر کی جانب سے وائس چانسلر سعید احمد بزدار کو اس کامیاب اور میرٹ پر مبنی عمل کی تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ باصلاحیت، دیانتدار اور اصول پسند افراد کسی بھی معاشرے اور ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں اور کردار سے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتے ہیں۔اہلِ بھکر نے وائس چانسلر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تمام منتخب ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے