وادی کشمیر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سرینگر۔2جولائی (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں وادی کا علاقہ جہاں سکولوں میں موسم سرما میں چھٹیاں ہوتی ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقامی محکمہ تعلیم کے حکام نے سینئر سیکنڈری سطح تک کے تمام سکولوں کے لیے 10 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان …

سرینگر۔2جولائی (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں وادی کا علاقہ جہاں سکولوں میں موسم سرما میں چھٹیاں ہوتی ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقامی محکمہ تعلیم کے حکام نے سینئر سیکنڈری سطح تک کے تمام سکولوں کے لیے 10 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کشمیر ڈویژن میں آنے والے تمام سرکاری اور منظور شدہ پرائیویٹ سکول 8 سے 17 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلسہ میں بند رہیں گے۔ تعطیلات کے دوران ضرورت پڑنے پر طلبا کے لیے آن لائن رہنمائی دستیاب ہوگی ۔

مزید خبریں