وادی کشمیر کا 27ویں روز بھی محاصرہ برقرار

سرینگر۔ 31 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک10ہزار سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ لاگو کیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کالے قانون کے تحت گرفتار کیے جانے والوں میں حریت رہنما، …

سرینگر۔ 31 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک10ہزار سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ لاگو کیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کالے قانون کے تحت گرفتار کیے جانے والوں میں حریت رہنما، سیاسی کارکن ، تاجر ، وکلا ء، سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری Rohit Kansal نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد کو ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔ دریںاثنا مقبوضہ وادی کشمیر میں آج 27روز بھی کرفیو کا نفاذ اور ذرائع مواصلات کی معطلی کا سلسلہ برقرار ہے اور لوگوں کو بچوں کی غذا اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت درپیش ہے۔

مزید خبریں