والدین اور سول سوسائٹی خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں فعال طور پر حصہ لیں، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے والدین اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں فعال طور پر حصہ لیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کیلئے دو ہفتے کی مہم کا …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے والدین اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں فعال طور پر حصہ لیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کیلئے دو ہفتے کی مہم کا افتتاح کیا ہے، یہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ آگاہی مہم ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بچہ خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسینیشن سے محروم نہ رہے کیونکہ اس بیماری کی روک تھام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں بچے اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں، ہمارا مقصد اپنے بچوں کو خسرہ سے بچانا ہے، خسرہ سے بچاﺅ کی مہم کے دوران 9 سے 59 ماہ کے تقریباً 3 کروڑ 18 لاکھ بچوں کو ویکسینیشن دی جائے گی۔