والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہم اس مرض سے نجات پا سکیں،مولانا طارق جمیل

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی حکومت کی پولیو کے خاتمہ کی مہم میں ہر شہری حصہ لے اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں۔ جمعرات کو جاری ویڈیو بیان میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ پولیو سے بچائو کے قطروں بارے والدین …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی حکومت کی پولیو کے خاتمہ کی مہم میں ہر شہری حصہ لے اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں۔ جمعرات کو جاری ویڈیو بیان میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ پولیو سے بچائو کے قطروں بارے والدین اس لئے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ یہ مغربی ممالک بنا رہے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص 10 بڑے صحابیوں میں سے ایک ہیں جن کا ذکر عشرہ مبشرہ میں بھی آیا ہے ان کو مکہ مکرمہ میں دل کا دورہ پڑا تو حضرت محمدۖ نے علاج کیلئے ایک کافر طبیب کے پاس بھیجا۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمہ کی قومی مہم 16 دسمبر سے پورے ملک میں شروع ہو رہی ہے اس دوران پولیو ٹیم آئیں تو آپ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہم اس مرض سے نجات پا سکیں۔ اس کے بارے میں جو ابہام پایا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے وہ سب غلط ہے۔

مزید خبریں