اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …
واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 38 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1523.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.264 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1224.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.955 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








