واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 29300کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30200کیوسک اور اخراج 30200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 29300کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30200کیوسک اور اخراج 30200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد53400 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد27700کیوسک اور اخراج22300 کیوسک۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1469.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.990 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں