واپڈا کا دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
واپڈا کا دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 74 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1463.21 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.444 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.179 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









