واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ہفتے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 16 ہزار …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ہفتے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 16 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 64 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 300 کیوسک.

چشمہ میں پانی کی آمد 48 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 45 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 800کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 55 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 300 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 40 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 300 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1548.56 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.645 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1239.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.044 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں