واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ہفتے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 37 ہزار …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ہفتے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 37 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 200 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 65 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 54 ہزار 900 کیوسک اوراخراج 50 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 900 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 42 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 11 ہزار کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1538.24 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.056 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1229.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.272 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.151 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔