واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 500کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ت

ربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1488.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.590 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1200.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.249 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ صفر ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔