اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) انٹرپول اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’واچ میکر ورکنگ گروپ‘‘ کا دوسرا اہم اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد کیمیائی اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی کی روک تھام اور اس سلسلے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا تھا۔انٹرپول کے کیمیکل ایکسپلوسیو ٹیررازم پریوینشن یونٹ اور لیون، فرانس سے آئے …
واچ میکر ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس، کیمیائی اور دھماکہ خیز دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) انٹرپول اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’واچ میکر ورکنگ گروپ‘‘ کا دوسرا اہم اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد کیمیائی اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی کی روک تھام اور اس سلسلے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا تھا۔انٹرپول کے کیمیکل ایکسپلوسیو ٹیررازم پریوینشن یونٹ اور لیون، فرانس سے آئے ہوئے ماہرین نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، بائیومیٹرک صلاحیتوں اور دھماکہ خیز مواد (خصوصاً آئی ای ڈیز) سے متعلق علاقائی خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں ملک بھر کے 19 نمائندوں نے شرکت کی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس (سی ٹی ڈی)، گلگت بلتستان اور اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈز، نیشنل فارنزک ایجنسی (این ایف اے)، نیکٹا ، ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ونگ اور این سی بی انٹرپول کے حکام شامل تھے۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کے اجلاس تجربات کے تبادلے اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر/ڈپٹی ہیڈ این سی بی پاکستان کیپٹن (ریٹائرڈ) طاہر ایوب خان نے تمام شرکا اور انٹرپول کے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انٹرپول سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔








