ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاز شواب کی ڈیووس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاز شواب نے بدھ کو یہاں ڈیووس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور معاشی محاذ پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف تجارتی رہنماﺅں سے ملاقات میں پاکستان کی سازگار سرمایہ کاری اور تجارتی فضاءکو اجاگر کیا اور وزیراعظم کو بتایا کہ تاجر رہنما پاکستان کو سرمایہ کاری کی ایک منزل تصور …

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاز شواب نے بدھ کو یہاں ڈیووس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور معاشی محاذ پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف تجارتی رہنماﺅں سے ملاقات میں پاکستان کی سازگار سرمایہ کاری اور تجارتی فضاءکو اجاگر کیا اور وزیراعظم کو بتایا کہ تاجر رہنما پاکستان کو سرمایہ کاری کی ایک منزل تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان وسطی ایشیاءکے ساتھ علاقائی روابط میں سبقت کیلئے تیار ہے اوربہتر سیکیورٹی اور توانائی کے منصوبوں میں بہتر صورتحال کے باعث تجارتی گروپوں کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply