ینگون۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستانی ٹیم نے ابتدائی روز میانمار اور فلپائن کی ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل دو فتوحات حاصل کر لیں۔ اتوار کو میانمار میں شروع ہونے والی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں محمد آصف اور ذوالفقار قادر پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے میانمار فائیو …
ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستانی ٹیم کی ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات

مزید خبریں
ینگون۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستانی ٹیم نے ابتدائی روز میانمار اور فلپائن کی ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل دو فتوحات حاصل کر لیں۔ اتوار کو میانمار میں شروع ہونے والی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں محمد آصف اور ذوالفقار قادر پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے میانمار فائیو کو 3-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ بعدازاں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فلپائن ٹو کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (کل) پیر کو بھارت ون کے خلاف کھیلے گی۔








