ورچوئل یونیورسٹی اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے درمیان آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) ورچوئل یونیورسٹی اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے درمیان آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ریکڑ ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے صدر مارٹین سیرن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر آئی ٹی و …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) ورچوئل یونیورسٹی اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے درمیان آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ریکڑ ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے صدر مارٹین سیرن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کی اس تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کے نہ صرف پاکستان کے ہر شہر بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی طلباءزیر تعلیم ہیں، یہ معاہدہ فن لینڈ اور پاکستان کے تعلیمی شعبہ کو قریب لانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے ورچوئل یونیورسٹی کیلئے بہت کام کیا ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نعیم طارق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خصوصی توجہ سے پاکستان میں تعلیم کا معیار بہت بہتر ہوا ہے، اس معاہدے سے ورچوئل یونیورسٹی کے نہ صرف موجودہ 75000 طلباءو طالبات مستفید ہوں گے بلکہ جو طلباءاپنی ڈگری مکمل کر چکے وہ بھی استفادہ کر سکیں گے۔