وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام شعبہ کی بحالی کیلئے پی ٹی آر اے پر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لئے نیا بل پیش کرے گی

وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام شعبہ کی بحالی کیلئے پی ٹی آر اے پر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لئے نیا بل پیش کرے گی

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام شعبہ کی بحالی کیلئے پاکستان ٹیلی مواصلات (تنظیم نو ) ترمیمی بل (پی ٹی آر اے) پر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لئے نیا بل پیش کرے گی۔

جمعہ کو وزارت ٹیلی کام و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ٹیلی مواصلات (تنظیم نو) ترمیمی بل 2026 کو سینیٹ سے واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے کیونکہ اس کی مقررہ 90 دن کی مدت مکمل ہونے کے قریب تھی۔مقررہ مدت ختم ہونے پر، اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجا جانا تھا جس کا انعقاد قریب میں متوقع نہیں ہے۔

تاخیر سے بچنے اور قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے، وزارت نے ایک نیا بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مجوزہ قانون سازی کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے، قانون سازی کا عمل بروقت اور موثر طریقے سے آگے بڑھ سکے۔

مزید خبریں