وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی طور پر بندش کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔ فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی طور پر بندش کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں تمام بندرگاہوں کے داخلی راستوں کو 10 مارچ 2026 تک عارضی طور پر معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مذکورہ نوٹیفکیشن من گھڑت ہے،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور کی جانب سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔