اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارتِ صنعت و پیداوار کے زیرِ اہتمام ملک کی تاریخ کی پہلی قومی سطح کی ایس ایم ای کلسٹر نمائش “میڈ اِن پاکستان: ایس ایم ای کلسٹر شوکیس 2026” کا انعقاد 24 سے 26 جنوری 2026 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تین روزہ میگا ایونٹ سمیڈا کے تحت منعقد کیا جا رہا …
وزارتِ صنعت و پیداوار کے زیرِ اہتمام تاریخی ایس ایم ای کلسٹر ایکسپو 24 تا 26 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارتِ صنعت و پیداوار کے زیرِ اہتمام ملک کی تاریخ کی پہلی قومی سطح کی ایس ایم ای کلسٹر نمائش “میڈ اِن پاکستان: ایس ایم ای کلسٹر شوکیس 2026” کا انعقاد 24 سے 26 جنوری 2026 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تین روزہ میگا ایونٹ سمیڈا کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جو مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی جامع قومی نمائش ہوگی۔
معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائز ایکو سسٹم کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ایس ایم ای کلسٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد ایک فالو اپ میٹنگ کی، جس میں سمیڈا کی جانب سے ایس ایم ای کلسٹرز کو درپیش مسائل پر پیش رفت رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کا عزم ہے کہ ایس ایم ای کلسٹرز کو قومی معیشت کا منظم، پائیدار اور مسابقتی ستون بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو ایس ایم ایز کے لیے مارکیٹ تک رسائی، برآمدی مواقع کے فروغ اور نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ نمائش میں خواتین کی زیرِ قیادت کاروباروں اور مائیکرو انٹرپرائزز کو خصوصی ترجیح دی جائے گی، جبکہ یہ پلیٹ فارم کارپوریٹ خریداروں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایس ایم ایز کے ساتھ براہِ راست جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ایکسپو میں ایگرو فوڈ، ٹیکسٹائل، ہینڈی کرافٹس، سرجیکل آلات، لیدر، فرنیچر اور آئی سی ٹی سمیت مختلف اہم شعبوں کے ایس ایم ای کلسٹرز شرکت کریں گے۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران بزنس میچ میکنگ سیشنز، پالیسی ڈائیلاگ اور ایس ایم ای شعبے میں جدت اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔“میڈ اِن پاکستان: ایس ایم ای کلسٹر شوکیس 2026” کو پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور صنعتی ترقی کی سمت ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








