پاکستان میں ای کامرس پالیسی بورڈ کی وسیع گنجائش موجود ہے،ای کامرس پالیسی بورڈ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ای کامرس کے فروغ اور ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،ای کامرس کامعاملہ عالمی سطح پر بہت اہمیت اختیار کر گیا،ڈبلیو ٹی او میں بھی یہ ایشو زیر بحث ہے،وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان،وزارت آئی ٹی ای کامرس سے متعلقہ …
وزارت آئی ٹی ای کامرس سے متعلقہ اہم امور پر پہلے ہی کام کر رہی ہے،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن

مزید خبریں
پاکستان میں ای کامرس پالیسی بورڈ کی وسیع گنجائش موجود ہے،ای کامرس پالیسی بورڈ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ای کامرس کے فروغ اور ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،ای کامرس کامعاملہ عالمی سطح پر بہت اہمیت اختیار کر گیا،ڈبلیو ٹی او میں بھی یہ ایشو زیر بحث ہے،وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان،وزارت آئی ٹی ای کامرس سے متعلقہ اہم امور پر پہلے ہی کام کر رہی ہے،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس پالیسی بورڈ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ ای کامرس پالیسی بورڈ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ای کامرس کے فروغ اور ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ای کامرس پالیسی بورڈ کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ای کامرس ملک میں فی الحال ابتدائی سٹیج پر ہے تاہم 2020ءتک اس میں ایک ارب ڈالر کی گنجائش موجود ہے۔ ای کامرس پالیسی بورڈ کی تشکیل وزیراعظم محمد نوازشریف نے کی تاکہ ای کامرس پالیسی فریم ورک سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کی شمولیت کو بڑھایا جا سکے۔ اجلاس میں سیکرٹری کامرس نے ای کامرس کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر موجودہ اور مستقبل کے امکانات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر مجموعی قومی پیداوار میں (جی ڈی پی) میں ای کامرس کا حصہ 2.6 فیصد ہے۔ اس موقع پر وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ای کامرس کامعاملہ عالمی سطح پر بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے اور ڈبلیو ٹی او میں بھی یہ ایشو زیر بحث ہے۔








