اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام گزشتہ روز (اتوار کو) ایف نائن پارک اسلام آباد میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیابی سے انعقاد ہوا۔ فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے …
وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام’’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘‘ کا کامیاب انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام گزشتہ روز (اتوار کو) ایف نائن پارک اسلام آباد میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیابی سے انعقاد ہوا۔ فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔ فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھرپور تعاون رہا جبکہ وزارت داخلہ نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پُراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔
فیسٹیول میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے خوشگوار اور پُرامن ماحول میں تفریح سے بھرپور لطف اٹھایا۔ فیسٹیول کے انعقاد سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا اور مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تفریحی سرگرمیوں کے لئے قائم کئے گئے سٹالز، سٹیج ایریا اور فیملی زونز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے لئے صحت مند تفریحی مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری مثبت سرگرمیوں کی بحالی اور ملک میں معمولاتِ زندگی کی روانی کے لئے پرعزم ہیں۔
فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، فرحان سعید، نمرہ مہرہ، جابر عباس اور زونیب زاہد نے پرفارمنس دی جسے شرکا ءنے بے حد سراہا۔ سٹیج کی میزبانی شفاعت علی اور صوفیہ احمد نے کی جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پروگرام کو مزید دلکش بنایا۔ ’’اڑان پاکستان‘‘ فیملی فیسٹیول نے نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ عوام حالات سے گھبرا کر نہیں بیٹھے بلکہ قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔








