اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کے اعادہ کیلئے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئندہ ماہ کرے گی۔ وزارت انسانی حقوق کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ کانفرنس 19 فروری سے 21 فروری تک منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا …
وزارت انسانی حقوق انسانی حقوق کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئندہ ماہ کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کے اعادہ کیلئے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئندہ ماہ کرے گی۔ وزارت انسانی حقوق کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ کانفرنس 19 فروری سے 21 فروری تک منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے موقع پر مختلف سیشن منعقد کئے جائیں گے جبکہ وطن عزیز کے ثقافتی کلچر کے حوالہ سے سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق اس کانفرنس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حوالہ سے کافی قانون سازی کی گئی ہے۔ اب وقت کی ضرورت ہے کہ اس حوالہ سے عالمی دنیا کو بھی پیغام دیا جائے کہ پاکستان انسانی حقوق کیلئے پرعزم ہے۔ یہ کانفرنس حکومتی اداروں جس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی، وزارت خارجہ، وزارت کامرس، وزارت موسمیاتی تبدیلی، صوبائی اداروں اور انسانی حقوق سے متعلق کمیشنز کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔







