وزارت انسانی حقوق اور یونیورسل انٹرفیتھ پیس مشن کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق اور یونیورسل انٹرفیتھ پیس مشن کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ ہم آئین پاکستان، اسلامی تعلیمات اور اپنی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق حقوق خواتین کے تحفظ کیلئے تمام تر کوششیں …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق اور یونیورسل انٹرفیتھ پیس مشن کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ ہم آئین پاکستان، اسلامی تعلیمات اور اپنی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق حقوق خواتین کے تحفظ کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کی دوڑ میں خواتین کو اپنے اردگرد کام کرتے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے خواتین کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالہ سے سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین کی ترقی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز میں مختلف کمزور طبقات کی ضروریات کے حوالہ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس حوالہ سے وزیراعظم کی طرف سے منظورہ کردہ ایکشن پلان فار ہیومن رائٹس کا نفاذ ملک میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ہم نے ایک مہم بھی شروع کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی کے ذریعے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں موجود عدم برداشت جیسے مسائل کا خاتمہ یقینی بنا سکیں۔

مزید خبریں