اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے عیسائی طلاق بل کے مسودے پر کام کر رہی ہے۔ اتوار کو ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عیسائی طلاق بل جلد ان کے مذہب کے قوانین کے …
وزارت انسانی حقوق ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے عیسائی طلاق بل کے مسودے پر کام کر رہی ہے،ڈاکٹر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے عیسائی طلاق بل کے مسودے پر کام کر رہی ہے۔ اتوار کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عیسائی طلاق بل جلد ان کے مذہب کے قوانین کے مطابق مناسب موقع پر تشکیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوئوں کے شادی اور طلاق کے بل پر ملک میں پہلے بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے۔








