وزارت انسانی حقوق نے سماعت سے محروم افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے سماعت سے محروم افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی۔ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا وائرس کی وبا بارے آگاہی کے لئے اشاروں کی زبان پر مبنی ا یک وڈیو جاری کر دی ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد کی …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے سماعت سے محروم افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی۔ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا وائرس کی وبا بارے آگاہی کے لئے اشاروں کی زبان پر مبنی ا یک وڈیو جاری کر دی ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد کی کورونا کے حوالے سے بھرپور رہنمائی کی جاسکے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت انسانی حقوق عوام کے ہر طبقے تک کورونا کے متعلق معلومات پہنچانے کے لئے پر عزم ہے اور یہ وڈیو وزارت انسانی حقوق کے آفیشل ٹویٹر اور فیس بک پیج پر بھی جاری کی گئی ہے۔