اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 1لاکھ ہنر مند کارکنوں کو بھیجنے کے لیے کویت حکومت کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیزکے سینئر عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان تقریباً ایک لاکھ ہنرمند کارکن کویت بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد ترسیلات کو فروغ دینا ہے ، جس کے لئے خلیجی ریاست کے متعلقہ …
وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 1لاکھ ہنر مند کارکن بھیجنے کے لیے کویت حکومت کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 1لاکھ ہنر مند کارکنوں کو بھیجنے کے لیے کویت حکومت کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیزکے سینئر عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان تقریباً ایک لاکھ ہنرمند کارکن کویت بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد ترسیلات کو فروغ دینا ہے ، جس کے لئے خلیجی ریاست کے متعلقہ حکام سے باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باضابطہ درخواست کویت میں متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہے اور اس کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کے لئے وزارت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افرادی قوت کی زبردست صلاحیت ہے اور حکومت مختلف ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نئی راہیں تلاش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اور کویت کے مابین ملک میں پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کے لئے بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ابوظہبی ڈائیلاگ کے 5 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کویت کے وزیر محنت سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستانی کارکنوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے حال ہی میں کویت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ وروں کو خلیجی ملک بھیجنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت نے پہلے ہی ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور نرسوں سمیت 444 پاکستانی طبی پیشہ ور افراد کی بھرتی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں میڈیکل سٹاف کو جلد سے جلد کویت بھیجنے کے لئے حتمی شکل دی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 80 طبی پیشہ ور افراد کی تفصیلات کویت کے سفارت خانے میں ویزا کو حتمی شکل دینے کے لئے جمع کرائی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ، ہم 300 طبی شعبہ کے ماہر افراد کے ویزا کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں تاکہ کویت بھیجنے کے لئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جاسکے۔








