اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کے مو¿ثر اقدامات کے باعث مشرق وسطیٰ کےلئے برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے اقدامات کے باعث موجودہ مشکل حالات کے باوجود مشرق وسطیٰ کےلئے برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت …
وزارت تجارت کے مو¿ثر اقدامات کے باعث مشرق وسطیٰ کےلئے برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کے مو¿ثر اقدامات کے باعث مشرق وسطیٰ کےلئے برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے اقدامات کے باعث موجودہ مشکل حالات کے باوجود مشرق وسطیٰ کےلئے برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں جولائی 2019ءسے 21 اپریل 2020ءتک 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات 59 فیصد اضافہ سے 264 ملین ڈالر سے بڑھ کر 420 ملین ڈالر ہو گئی۔ گوشت کی127 ملین ڈالر سے بڑھ کر 200 ملین ڈالر جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 70 ملین سے بڑھ کر 140 ملین ڈالر ہو گئی۔








