وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی،حکومت میں آنے سے آج تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 8.35روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 16.68 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ۔بدھ کووزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی،حکومت میں آنے سے آج تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 8.35روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 16.68 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ۔بدھ کووزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپورحمایت اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی رہنمائی میں وزارت توانائی نے سال 2025 میں وہ فیصلے کئےجو برسوں ٹلتے رہے۔

حکومت میں آنے سے آج تک گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ ریٹ میں 8.35روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 16.68 روپے فی یونٹ کی کمی ہو چکی ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف اوربلوں کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ،منفی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کاریلیف کسان کے ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملا۔روشن معیشت پیکیج، 3 سالہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے 3 سال اضافی بجلی استعمال کرنے پر 22.98 روپے فی یونٹ بجلی کی فراہمی، آئی پی پیز سے مشکل مگر کامیاب مذاکرات،صارفین اور قومی خزانے پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔

ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے تنخواہوں کی مد میں 7 ارب روپے کا بوجھ بجلی صارفین کے سر سے اتارا گیا۔ بجلی کی زیادہ پیداوار کو دیکھتے ہوئے 9500 میگاواٹ کے آئندہ بجلی منصوبے ختم کر کے عوام کو بجلی کے ریٹ میں ایک روپے فی یونٹ کے ممکنہ اضافے سے بچا لیا گیا۔ریکوری میں بہتری تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا آغاز اورپی ٹی وی فیس ختم کی گئی مزید قرضے لیے بغیر گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی ریکارڈ کمی لائی گئی۔الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ ٹیرف میں 44 فیصد کمی، آلودگی سے پاک مستقبل کی طرف ایک قدم بنا، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ سے میٹر ریڈنگ کا اختیار عام آدمی کے ہاتھ میں دیا گیا جبکہ جدید 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارش کلچر کا خاتمہ اور سب سے یکساں سلوک ممکن ہوا۔

سمارٹ میٹرز کی خریداری مسابقتی اور شفاف بولی کی بدولت ریٹس میں 40 فیصد کمی آئی اور اس سے خریداری میں سالانہ 100 ارب روپے سے زیادہ کا فائدہ ہو گا۔وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں بروقت نظرثانی کی کاوشوں سے ملک کے ٹیکس ادا کرنے والے صارفین کو 100 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے ریلیف ملا۔

گوادر میں عوام اور صنعتی ضروریات کے لیے قابل اعتماد اور بھر پوربجلی نظام کی پلاننگ اور عمل درآمد حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے معاملات سے الگ نجی شعبے کے تحت نیا آزاد اور مسابقتی نظام وزارت توانائی میں ماہر اور نوجوان پروفیشنلز کی میرٹ پر تقرری،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کا گرین انرجی منصوبہ، آج پاکستان خطے میں گرین انرجی کا لیڈر ہے جہاں 55فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا کی جا رہی ہے اور 2034ء تک گرین انرجی کا حصہ 90 فیصد ہوگا۔

یہ ہے وہ بے مثال کارکردگی جو قوم کی امیدنو بنی، انشا ء اللہ آئندہ بھی عوام اور صنعتی صارفین کو بین الاقوامی قیمت اور معیار پر بجلی کی فراہمی جاری رہے گی اور2026ء میں بھی بے مثال کارکردگی کا سفر جاری رہے گا۔