وزارت خارجہ میں قائم کشمیر سیل مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے کردار ادا کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میںقائم کشمیر سیل موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جائز حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ ہفتہ کو …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میںقائم کشمیر سیل موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جائز حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ ہفتہ کو وزارت خارجہ میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماو¿ں کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماو¿ں کی شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چھ ماہ سے جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ تشریف آوری پر آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کیا۔آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماو¿ں نے 5 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کے، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سفارتی حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے لیکن ہمارا سیکورٹی کونسل سے دوبارہ رجوع کرنے کا مقصد اس مسئلے کو از سر نو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور اپنے موقف کی تجدید کرنا تھا۔ہمیں سلامتی کونسل میں کامیابی حاصل ہوئی اور مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ہیومن رائٹس کونسل کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں بھی ہم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو موثر انداز میں اٹھایا جبکہ امریکی کانگریس اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل قائم کیا جو موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات اور مشاورت کا مقصد آپ کی آراءکی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جائز حق ’حق خودارادیت‘ کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں مزید اجاگر کرنے کے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے دیگر پارلیمانی رہنماو¿ں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا شکریہ ادا کیا۔