اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد حکومت کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد …
وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد حکومت کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد 10 جولائی کو وزیراعظم اور دفتر خارجہ کی جانب سے شہریوں کے خلاف فورسز کے مظالم کی بھرپور مذمت کا بیان جاری کیا گیا۔ 11 جولائی کو بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔ اسی روز بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 12 جولائی کو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے سفیروں کو سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دی۔








