وزارت خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں جن میں سے زیادہ پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ اس وقت سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے تین …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں جن میں سے زیادہ پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ اس وقت سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے تین ہزار سعودی جیلوں میں قید ہیں۔ 45 فیصد پر منشیات کی سمگلنگ‘ 15 فیصد چوری‘ 12 فیصد جعل سازی‘ 8 فیصد غیر اخلاقی جرائم‘ تین فیصد قتل‘ دو فیصد لڑائی جھگڑا کی وجہ سے گرفتار ہیں۔