اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ مقامی سطح پر فنڈز کے اجراءکے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی صحت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ یہ بات جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے کہا کہ تمام صوبوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وسائل کے حصول …
وزارت خزانہ مقامی سطح پر فنڈز کے اجراءکے حوالے سے مشیر صحت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، وفاقی وزیر محمد حماد اظہر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ مقامی سطح پر فنڈز کے اجراءکے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی صحت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ یہ بات جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے کہا کہ تمام صوبوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وسائل کے حصول کے حوالے سے صحت کے محکموں سے قریبی رابطوں میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی امور ڈویژن بعض غیر ملکی منصوبوں کے لئے استعمال نہ ہونے والے فنڈز کی ری ایلوکیشن اور بین الاقوامی ایجنسیز سے فنڈز کے حصول کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتہ تک فنڈز متعلقہ محکموں کو فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔








