وزارت خزانہ نے اندرونی قرضوں کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو مبالغہ آرائی قرار دیا ہے‘ ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے اندرونی قرضوں کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو مبالغہ آرائی پر مبنی اور عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کاوش قرار دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے اتوار کو جاری تردیدی بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر حساسیت پھیلانے کی ایک کوشش ہے،پبلک ڈیٹ منیجمنٹ سے کم آگاہی اور حکومتی کیش منیجمنٹ آپریشنزسے ناشناسی اس بات …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے اندرونی قرضوں کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو مبالغہ آرائی پر مبنی اور عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کاوش قرار دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے اتوار کو جاری تردیدی بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر حساسیت پھیلانے کی ایک کوشش ہے،پبلک ڈیٹ منیجمنٹ سے کم آگاہی اور حکومتی کیش منیجمنٹ آپریشنزسے ناشناسی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا بنیادی مقصد حساسیت پھیلانا ہے،ترجمان نے کہا کہ پہلے کوارٹر میںمجموعی بجٹ خسارہ 324ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال میں اس کوارٹر کے دوران 438ارب تھا۔ یہ اخراجات میں کمی اور بدترین ٹیکس وصولیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔مجموعی خسارہ0.9فیصد رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 1.3 تھا۔فسکل خسارے میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے جو ترمیم شدہ فسکل رسپانسیبیلیٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشنز ایکٹ کے تحت وضع کئے گئے اہداف ککو سپورٹ کرتا ہے۔

Leave a Reply