وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کوجاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت تفویض کئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے قیام میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کوجاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت تفویض کئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے قیام میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے مخصوص شرائط کے ساتھ رینجرز کو اختیارات دینے کی تجویز مسترد کر دی۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو جوابی مراسلہ میں لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی قانون پر نہ تو کسی قسم کی قدغن لگائی جا سکتی ہے نہ ہی اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طور پر علیحدہ یا بدلا جا سکتا ہے۔ مراسلہ میں مزید لکھا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات کا قانون کے دائرہ کار میں ہونا ضروری ہے۔ رینجرز اختیارات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی تجاویز متعلقہ قانون کے زمرے میں نہیں آتیں۔ رینجرز اختیارات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تجویز کردہ شرائط کو نوٹیفکیشن کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

Leave a Reply