اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزارت دفاع نے راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن کرنے اور ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بتایا کہ کینٹ جنر ل ہسپتال راولپنڈی میں 67 ڈاکٹر ‘163پیرامیڈیکل سٹاف ‘3 انتظامی افسران …
وزارت دفاع کا راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن ، میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزارت دفاع نے راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن کرنے اور ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بتایا کہ کینٹ جنر ل ہسپتال راولپنڈی میں 67 ڈاکٹر ‘163پیرامیڈیکل سٹاف ‘3 انتظامی افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں ‘ہسپتال میں 23 شعبے ہیں جن میں مجموعی طور پر 199بیڈز ہیں ‘یومیہ 850 مریض ہسپتال آتے ہیں جنھیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ہسپتال کے سالانہ اخراجات 193.319ملین ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن ‘ اضافی بلاکوں کی تعمیر ‘لیبارٹری کی اپ گریڈیشن ‘ ذیبطیس کے مریضوں کا سینٹر اور ڈائیلاسز سینٹر کا قیام ‘ایمبولینسوں کی فراہمی اور مریضوں کے لئے لیفٹ کی تنصیب کرنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔








