وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2018ءکے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز کردیا ہے تاہم حج قرعہ اندازی میں مزید تاخیر ہوئی تو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی حجاج ٹرین کی سہولت اور اچھی قیام گاہوں سے محروم رہ جائیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ذرائع نے ”اے پی پی“ کوبتایاکہ وزارت نے حج معلومات کے حوالے سے میٹریل کی تیاری …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2018ءکے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز کردیا ہے تاہم حج قرعہ اندازی میں مزید تاخیر ہوئی تو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی حجاج ٹرین کی سہولت اور اچھی قیام گاہوں سے محروم رہ جائیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ذرائع نے ”اے پی پی“ کوبتایاکہ وزارت نے حج معلومات کے حوالے سے میٹریل کی تیاری کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں جن میں حاجیوں کی ویکسینیشن، راہنمائے حج کتابچہ، سی ڈیز، احرام ، ٹریول بیگز، گلے میں لٹکانے والے کارڈز سمیت دیگر اشیاءشامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک نے حج انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ پاکستان میں حج آپریشن عدالتی چارہ جوئی کی بناءپر رکا ہوا ہے ۔وزارت مذہبی امور نے اعلیٰ عدالتوں سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ حج کوٹے کے حوالے سے حکم امتناعی کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ حج قرعہ اندازی کی جاسکے اور بروقت حج انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔