وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا اجلاس میں عید میلاد النبی منانے اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوںکا جائزہ لیا جائے گا اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس میں عید میلاد النبی منانے اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا …
وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا
وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا
اجلاس میں عید میلاد النبی منانے اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوںکا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس میں عید میلاد النبی منانے اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کمیٹی کی چئیرپرسن شگفتہ جمانی کی صدارت میں دو بجے ہوگا، اجلاس میں قومی اسمبلی کی قرار داد کی روشنی میں دورہ سعودی عرب ،حج آرگنائزیشن گروپ پاکستان کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں اقلیتوں کے حوالے سے تین نجی بلز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں حج کے لئے سرکاری اور نجی ٹورآپریٹرز کے لئے مختص کوٹہ،خدام الحجاج کی تعداد، مجالمہ ویزوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔









