وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لئے شروع کیے گئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے نیشنل یوتھ کونسل، …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لئے شروع کیے گئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے نیشنل یوتھ کونسل، سکلز فار آل ، یوتھ آنٹرپرنیور شپ (کاروباروں قرضوں کا پروگرام) اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ملک بھرسے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے ۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہ ہو ۔ اسد عمر نے ہدایت دی کہ پی ایم پورٹل پر تمام نوکریوں سے متعلق ایک لنک بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام معلومات میسر ہو. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جونوان کو با اختیار اور ہنر مند بنانا ہے جس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں ۔

مزید خبریں