اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 4 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت …
وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 2 ارب 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 4 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں اے ایس ایف کی رہائشگاہوں کیلئے 43 کروڑ روپے، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کیلئے 84 کروڑ 10 لاکھ روپے، کراچی ایئرپورٹ میں اے ایس ایف اکیڈمی کیلئے 85 لاکھ روپے، مردان میں کلپانی کے مقام پر فلڈ فارکاسٹنگ سسٹم کیلئے 5 کروڑ روپے، کراچی میں موسمیاتی ریڈار کیلئے ایک کروڑ روپے، ڈی جی خان ایئرپورٹ میں سنگل بیرک کی تعمیر کیلئے 85 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








