وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر متعلقہ وزارتوں اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ فوکل پرسنز کا اہم اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر متعلقہ وزارتوں اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ فوکل پرسنز اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی جے اہداف کا خاطر خواہ انداز …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر متعلقہ وزارتوں اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ فوکل پرسنز اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی جے اہداف کا خاطر خواہ انداز سے حصول اور عام آدمی تک ان کے ثمرات کو کما حقہ پہنچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی میں قائم ایس ڈی جیز یونٹ کے اہلکاروں کی محنت، جانفشانی اور وزارت منصوبہ بندی کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر بنائی گئی مربوط حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے گزشتہ تین سال کے دوران نہایت مثبت پیش رفت ہوئی ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو واضح ترجیحات کے ساتھ تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ اس مقصد کے لئے قومی سطح سے مقامی سطح تک مربوط حکمت عملی وضع کر کے پر سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔ عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ مختلف سطحوں پر استعداد کار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

مزید خبریں