اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آج کا پاکستان روشن اور بڑھتا ہوا پاکستان ہے، صحیح معنوں میں ترقی اپنے اساس، نظریات اور افکار سے جڑے رہنے میں ہے جس کیلئے قومی نصاب کونسل معرض وجود میں آ چکی ہے‘ وزارت کے تمام اداروں میں بھی قائد …
وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت قائداعظم کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منائے گی‘ انجینئر بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آج کا پاکستان روشن اور بڑھتا ہوا پاکستان ہے، صحیح معنوں میں ترقی اپنے اساس، نظریات اور افکار سے جڑے رہنے میں ہے جس کیلئے قومی نصاب کونسل معرض وجود میں آ چکی ہے‘ وزارت کے تمام اداروں میں بھی قائد کے وژن کو روشناس کرانے کیلئے تقریبات منائی جائیں گی۔ پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام ہفتہ تقریبات قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افتتاح کے موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت قائداعظم کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منائے گی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں میں بھی نوجوان نسل کو قائداعظم کے افکار سے روشناس کرایا جائے گا جو صحیح معنوں میں ہماری اساس اور نظریات اور افکار سے منسلک رہنے میں ہے۔








