اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ اہم اجلاس میں نصابی اصلاحات کے حوالے سے صوبائی سطح پر ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے اہم نکات پیش کیے گئے ۔ ان نکات میں اہم چیلنجز کی درجہ بندی، جامع سفارشات، مربوط موضوعات اور ایک قومی نصاب کانفرنس کا انعقاد شامل ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اقدامات ملک بھر میں معیاری، ہم آہنگ اور جدید تعلیم …
وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ اہم اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ اہم اجلاس میں نصابی اصلاحات کے حوالے سے صوبائی سطح پر ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے اہم نکات پیش کیے گئے ۔ ان نکات میں اہم چیلنجز کی درجہ بندی، جامع سفارشات، مربوط موضوعات اور ایک قومی نصاب کانفرنس کا انعقاد شامل ہے۔
وزارت کے مطابق یہ اقدامات ملک بھر میں معیاری، ہم آہنگ اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ مشاورتی اجلاسوں کا مقصد نصاب میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو نہ صرف قومی ضروریات بلکہ عالمی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں۔








