وزرائے مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انوشہ رحمن نے لہتراڑ روڈ پر خواتین ڈویلپمنٹ سینٹر میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے لہتراڑ روڈ پر بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے خواتین ڈویلپمنٹ سینٹر میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے لہتراڑ روڈ پر بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے خواتین ڈویلپمنٹ سینٹر میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں کمپیو ٹر کی تعلیم کے بغیر خواتین کو بااختیار بنانا ممکن نہیں، اسلام آباد میں کیڈ کے 226 بچیوں کے سکولوں میں وزارت آئی ٹی اور مائیکرو سافٹ کی مدد سے کمپیوٹر لیبز بنائی جا رہی ہیں جن میں بچیوں کو پہلی جماعت سے ہی کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی، اس مقصد کیلئے کمپیوٹر اور متعلقہ تکنیکی سامان کی خریداری کی جا رہی ہے اور کمپیوٹر اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم کے میدان میں بچوں کو کسی صورت پیچھے نہیں رہنے دیں گے اور بچوں کے سکولوں میں کیڈ اپنے فنڈ سے کمپیوٹر لیبز بنا کر دے گی۔ وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے کہا کہ بیت المال کے 110 خواتین ڈویلپمنٹ سینٹروں میں کمپیوٹر لیبز قائم کر دی گئی ہیں جن میں خواتین اور بچیوں کو کمپیوٹر کے جدید تکنیکی کورس کرائے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے خواتین اساتذہ کو مائیکرو سافٹ نے تربیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد خواتین آن لائن روزگار تلاش کر سکیں گی، پاکستان کی خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے روزگار حاصل کرکے اپنے خاندان کی زندگی میں بہتری لا سکتی ہیں۔

Leave a Reply