وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے آج ملاقات کریں گے

ماسکو۔30جنوری (اے پی پی):وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے (آج) پیر کو باضابطہ ملاقات کریں گے، قبل ازیں پاکستان کے وزریر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاروس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران، روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے دیگر حکام نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ یہ دورہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کررہے ہیں، دونوں وزرا خارجہ کے درمیان آج باضابطہ ملاقات ہوگی۔