مظفر آباد۔برسلز ۔ 7 نومبر (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ نوجوانوں کو تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔پیلٹ گن جیسے انسانیت سوز ہتھیار استعمال کئے …
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی یورپی پارلیمینٹ میں جنوبی ایشیاءڈیسک کی چئیرمین جین لیمبرٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
مظفر آباد۔برسلز ۔ 7 نومبر (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ نوجوانوں کو تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔پیلٹ گن جیسے انسانیت سوز ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں جن سے کئی افراد کی بینائی ضائع ہو چکی اور چہرہ چھلنی ہوا۔اپنا حق آزادی مانگنے والوں پر بھارت کی قابض فوج نے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعلیم صحت ، اظہار رائے سمیت تمام شخصی آزادیاں بھارتی فوج نے صلب کر رکھی ہیں۔ ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کو بھی بھارتی فوج فائرنگ کا نشانہ بناتی ہے اور سکولوں ،ہسپتالوں ،بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات کشمیر ای یو ویک کے موقع پر یورپی پارلیمینٹ میں جنوبی ایشیاءڈیسک کی چئیرمین جین لیمبرٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بین الاقوامی طور پر تسلم شدہ حق خو ارادیت مانگنے کے جرم میں بد ترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنی والی ایمنسٹی انٹر نیشنل ،ایشیا واچ سمیت تمام بڑے معتبر ادارے اور تنظیموں نے بھی بھارتی مظالم کو بیان کیا ہے۔








