وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ایک شخص کی شہادت کی مذمت اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماﺅں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ایک شخص کی شہادت کی مذمت کی۔ وزیراعظم …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ایک شخص کی شہادت کی مذمت
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماﺅں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ایک شخص کی شہادت کی مذمت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہتے افراد کو نشانہ بنارہی ہے عالمی برادری نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں جاری سیاسی جدوجہد نے قابض افواج کے حوصلے پست کر دیئے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کو سرکاری اعزاز کیساتھ دفن کیا جائے گا ۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ حکومت پاکستان معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھاے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا خون سستا نہیں بھارتی جرائم ناقابل معافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔









