وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا انٹرنیشنل کشمیر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے ، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، کشمیری یا تو ختم ہو جائیں گے …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے ، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، کشمیری یا تو ختم ہو جائیں گے یا بھارت کو ختم کر کے دم لیں گے، بھارت کی پیلٹ گنز ،نسل کشی ،ٹارچر ،اغوا ،دوران حراست تشدد اور اموات کشمیریوں نے سب کا مقابلہ کیا ہے ، کشمیریوں کو مودی کی سفاکیت کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انٹرنیشنل کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کو کشمیری کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میان انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ بھارت کی پیلٹ گنز، نسل کشی، ٹارچر ،اغوا، دوران حراست تشدد اور اموات کشمیریوں نے سب کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مودی کی سفاکیت کا سامنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ریاست کشمیر کو تقسیم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے تحت بھارت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جائز ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھی سویلینز کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ ہم نے بین الاقوامی برادری کو بتا دیا ہے کشمیری بھارت کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیریوں کو خود اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی حقیقتوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ ہمیں بھارت کے پروپیگنڈے کا توڑ کرنا ہو گا۔ کشمیری بھارت کو شکست دیں گے ۔ کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ممالک کوکشمیر پر متحرک کیا جائے۔ بھارت امریکہ کا حلیف ہے ہمیں یہ حقیقت سمجھنی چاہیے۔ یورپی یونین میں مقدمہ اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ بھارت کشمیریوں کو ذلت کہ زندگی گزارنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔ مودی کے پیچھے آر ایس ایس کا تھنک ٹینک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہدف پاکستان ہے۔ قوم اپنے پاوں پر کھڑی رہے۔ ہم پاکستان ہیں ہم سے زیادہ پاکستان کا کوئی خیر خواہ نہیں ہے۔ نظریہ پاکستان ہی ہماری اساس ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے ۔ ہندوستان کی بالا دستی روکنے کیلیے پاکستان آہنی دیوار ہے۔