اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) آزادکشمیر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدار ت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزرائ، چیف سیکرٹری، تمام کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ لاک ڈائون کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آزادکشمیر میں کسی سرکاری گاڑی کو …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدار ت اعلی سطح کا اجلاس، لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، وزرائ، افسران کی جانب سے امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر مکمل پابندی ہو گی۔راجہ فاروق حید ر
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) آزادکشمیر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدار ت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزرائ، چیف سیکرٹری، تمام کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ لاک ڈائون کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آزادکشمیر میں کسی سرکاری گاڑی کو بغیر ڈیوٹی سڑک پر نہ آنے دیا جائے۔آزادکشمیر میں موجود تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزرائ، آفیسران، انتظامی آفیسران کی جانب سے امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن کی مکمل پابندی ہو گی۔راجہ فاروق حید ر نے جعلی سینی ٹائزرز اور ماسک بنانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے سامان کی خرید جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔حکومت وسائل کی کمی نہیں آنے دیگی۔راجہ فاروق حید ر نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر انٹری مکمل طورپر بندکرنے کے فیصلے پر عملدرآمد میں مزید سختی کی جائے۔









