وزیراعظم آزاد کشمیر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز فراہم کریں، عبدالماجد خان

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز فراہم کریں، سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں اور آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ پیرکو”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز فراہم کریں، سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں اور آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ پیرکو”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ریاست میں برابری کی بنیاد پر اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کریں، اپوزیشن کے ایم ایل اےز کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ماضی میں ہر ایم ایل اے کو سالانہ پچاس لاکھ روپے حلقے کے عوام کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے دیئے جاتے رہے ہیں لیکن حکمران مسلم لیگ (ن) نے ایم ایل اےز کے ترقیاتی فنڈز بند رکھے ہیں جو جمہوریت کے دعویدار ہیں لیکن دراصل ان کا کردار آمرانہ طرز حکومت سے بڑھ کر ہے۔

Leave a Reply